پاکستان نے آئی ایم ایف سے 6 سے 8 ارب ڈالر تک کے بیل آؤٹ پیکیج کی درخواست کر دی
(پاکستان ٹوڈے) اسلا م آباد ( مہتاب حیدر) پاکستان نے آئی ایم ایف سے باضا بطہ طور پر 6 سے 8 ارب ڈالر تک کے ای ایف ایف بیل آؤٹ پیکیج کی درخواست کر دی ہے جس میں ماحولیاتی فنانسنگ کے ذریعے مزید بڑھانے کا امکان بھی موجود ہو۔
تفصیلات کے مطابق اگرچہ اس کا حقیقی حجم اور ٹائم فریم تو اسی وقت طے پاسکتے گا جب فریقین مئی 2024 میں اس کے بڑے خدو خال پر اتفاق رائے پیدا کریں گے۔ اس نمائندے نے واشنگٹن گئے ہوئے پاکستانی وفد کو ایک پیغام بھجوایا پاکستان نے مئی 2024 میں آئی ایم ایف کا ریویو مشن پاکستان بھجوانے کی درخواست بھی کی ہےتاکہ آئندہ تین برس کےلیے بیل آؤٹ پیکج کی تفصیلات طے ہوسکیں۔
اگرچہ پاکستانی حکام آئی ایم ایف کے سامنے پاکستانی معیشت کی ایک خوبصورت تصویر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن آئی ایم ایف نے اپنے ریجنل اکنامک آؤٹ لک برائے مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیا کے شعبے نے کہا ہے کہ پاکستان کے بیرونی بفرتباہ حال ہیں اور بشمول یورو بانڈزیادہ ترموجودہ قرض کی ادائیگی کی عکاسی کر رہے ہیں ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’ جہاں مہنگائی کا دباؤ برقرار ہے وہاں مالیاتی پالیسی سخت رہنی چاہیے اور اسے ڈیٹا پر انحصار کرنے کا طرز عمل اپنتاتے ہوئے افراط زر میں اضافے کوختم کرنے کےلیے خطرات کو قریب سے مانیٹر کرنا چاہیے۔ان ممالک میں مصر، قزاقستان، پاکستان ، تیونس اور ازبکستان شامل ہیں۔ مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے جغرافیائی خطوں میں تنازعات چھائے ہوں اور ان خطوں میں مشرق وسطیٰ شمالی افریقہ ، افغانستان اورپاکستان شامل ہیں۔صرف سب صحاراافریقہ میں ایم ای این اے پی کے بہت سے تنازعات مئی 2010 کے بعد سے دگنے ہوچکے ہیں ۔
مزید برآںان خطوں میں تنازعات دیگر خطوں کی نسبت زیادہ طویل ہوسکتے ہیں۔ مغربی کنارے اور غزہ سے دور چھ معیشتیں اور پاکستان کو 2024 کی ابتدا سے ہی تنازعات کا سامنا ہے۔ ان ممالک میں عراق، پاکستان، صومالیہ ، سوڈان ،شام اور یمن شامل ہیں۔ کسی ملک کو اس وقت تنازعات کا شکار تصور کیاجاتا ہے جب اس میں لڑائی سے متعلق 25 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہوں۔یہ ہلاکتیں یکم جنوری سے 8مارچ 2024 کے دوران آرمڈ کنفلیٹ لوکیشن اینڈ ایونٹ ڈیٹا پروجیکٹ نے ریکارڈ کی تھیں۔
اس خطے میں معاشی کارکردگی 2023 کی نسبت پاکستان کے معاملے میں بہتر ہونے کا اندازہ لگایا گیا تھا لیکن اس کے باوجود 2024 کی پیشگوئی کو نیچے کی جانب 2.6 فیصد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کچھ معیشتوں پر ہائیڈروکاربن کی کم تر پیداوار کا بوجھ ترقی پر پڑے گا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ٹزہ اور اسرائیل کے تنازع نے پہلے سے چیلنجنگ صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے ار بحیرہ احمر کے ذریعے شپنگ میں تعطل نے بے یقینی میں اضافہ کیا ہے۔ مزید برآں ترقی کے آؤٹ لک میں پاکستان کی بحالی کو غیر ہموار قرار دیا
سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکی بڑی کمی
نومبر 12, 2024سونےکی قیمت میں 1300روپےکی کمی،جانیےفی تولہ کتنےکاہوگیا؟
نومبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔