بنگلہ دیش کوشکست:پاکستان ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کا چیمپئن بن گیا

پاکستان نےٹی ٹوئنٹی بلائنڈکرکٹ ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کو10وکٹوں سے شکست دےکرٹائٹل اپنےناکرلیا۔
پاکستان میں کھیلےگئےبلائنڈٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےفائنل میں بنگلہ دیش بلائنڈ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 139رنز بنائے، بنگلہ دیش کے عارف حسین 54 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان بلائنڈ ٹیم کے بابرعلی نے دو جب کہ محمد سلمان اور مطیع اللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کےتعاقب میں قومی ٹیم نےکھیل کاآغازکیاتوگیارھویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا، پاکستان بلائنڈ کرکٹ کی جانب سے نثارعلی 72 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔اس کے علاوہ محمد صفدر نے آؤٹ ہوئے بغیر 47 رنز کی اننگزکھیلی۔
پاکستان نےبنگلہ دیش کا 140رنزکاہدف گیارہ اوورزمیں مکمل کرلیا۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان نیوزی لینڈکل مدمقابل ہونگے
مارچ 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔