پاکستان کامجموعی قرض2411ارب روپےسےتجاوزکرگیا

0
29

پاکستان پربین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کامجموعی قرض2411ارب روپےسےتجاوزکرگیا۔
دستاویزات کےمطابق پاکستان کے بیرونی قرض و واجبات 36 ہزار 233 ارب روپے سے بڑھ گئے۔ پاکستان کو 8 ارب 66 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض آئی ایم ایف کو واپس کرنا ہے۔خالص حکومتی بیرونی قرض 77 ارب 62 کروڑ ڈالر سے بڑھ گیا، حکومتی بیرونی قرض میں میڈ ٹرم قرضے 77 ارب 6 کروڑ ڈالر ریکارڈ شارٹ ٹرم خالص حکومتی بیرونی قرضے 56 کروڑ ڈالر ہوگئے۔ مجموعی حکومتی بیرونی قرض کا حجم 86 ارب 28 کروڑ ڈالر سے بڑھ گیامجموعی ملکی بیرونی قرضے 118 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔
دستاویزات میں مزیدکہاگیاکہ حکومتی گارنٹی پر لیے گئے بیرونی واجبات 11 ارب 81 کروڑ ڈالرہوگئے کئی ملکی وزارتوں اور محکموں نے حکومتی گارنٹی پر بیرونی قرضے لیے پبلک سیکٹر انٹرپرائز کے بیرونی قرضے 7 ارب 81 کروڑ ڈالر سے بڑھ گئے۔بیرونی بینکوں سے لیے گئے قرض 6 ارب 942 کروڑڈالر ہوگئے،پرائیویٹ سیکٹر کے بیرونی قرضے 12 ارب 61 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے ،پاکستان کے انٹرکمپنی بیرونی قرضے 4 ارب 70 کروڑ ڈالر ریکارڈکئےگئے۔

Leave a reply