چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی ڈبلن میں کرکٹ آئرلینڈ کے چئیرمین سے اہم ملاقات

0
25

پاکستان ٹوڈے:چئیرمین کرکٹ آئرلینڈ نے چیئرمین پی سی بی کا پرتپاک خیرمقدم کیا ۔ آئرلینڈ کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ آئرلینڈ ٹیم کی شرٹ اور کیپ کا سوونیر پیش کیا

تفصیلات کے مطابق وویمنز کرکٹ ٹیموں کی سیریز پر بات چیت کی گئی ۔ وویمنز ٹیموں کے درمیان بھی سیریز کرانے پر اتفاق رائے, آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم اگلے برس اگست ۔ ستمبر میں پاکستان آئے گی۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے ۔ چیئرمین کرکٹ آئرلینڈ

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے دورہ آئرلینڈ کے لئے بہترین انتظامات پر چئیرمین کرکٹ آئرلینڈ کا شکریہ ادا کیا, چیمپئنز ٹرافی میں شریک تمام ٹیموں کے لئے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے ۔آئرلینڈ میں پاکستانی ٹیم کو بہت سپورٹ ملی اور
پیار ملا۔

لاہور 13 مئی ۔چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ڈبلن میں کرکٹ آئرلینڈ کے چئیرمین برائن میک نیس(Brian Mac Neice)سے اہم ملاقات کی ۔چئیرمین کرکٹ آئرلینڈ نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور آئرلینڈ کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔چئیرمین کرکٹ آئرلینڈ نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو آئرلینڈ ٹیم کی شرٹ اور کیپ کا سوونیر پیش کیا ۔

ملاقات میں وویمنز کرکٹ ٹیموں کی سیریز پر بات چیت کی گئی اور وویمنز ٹیموں کے درمیان بھی سیریز کرانے پر اتفاق کیا گیا۔ چیئرمین کرکٹ آئرلینڈ نے چئیرمین پی سی بی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ, آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم اگلے برس اگست ۔ ستمبر میں پاکستان آئے گی اور وویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا بھی جلد جائزہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے اورپاکستان نے ہمیشہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے لئے بہترین سکیورٹی فراہم کی ہے۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے دورہ آئرلینڈ کے لئے بہترین انتظامات پر چئیرمین کرکٹ آئرلینڈ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ , چیمپئنز ٹرافی میں شریک تمام ٹیموں کے لئے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ میں پاکستانی ٹیم کو بہت سپورٹ ملی اورپیار ملا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر کرکٹ آئرلینڈ وارن ڈیوٹروم (Warren Deutrom)اور کرکٹ آئرلینڈ کے دیگر اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Leave a reply