پاکستان کیلئے 1 ارب ڈالر قرض: عالمی بینک نے منظوری دیدی

0
57

پاکستان کو ملنے والی 1 ارب ڈالر قرض کی رقم داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے استعمال ہوگی۔ عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق فنڈز داسو ہائیڈرو منصوبے کے فیز ون پر خرچ کئے جائیں گے، اس رقم سے پن بجلی کی سپلائی میں اضافہ ہوگا۔

عالمی بینک حکام کا کہنا ہے کہ داسو پراجیکٹ سے پاکستان میں سستی بجلی پیدا ہوسکے گی، اس منصوبے کے مکمل ہونے پر 4320 سے 5400 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ عالمی بینک کے مطابق داسو ہائیڈرو منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

واپڈا ترجمان کے مطابق عالمی بینک پہلے ہی داسو ڈیم پراجیکٹ کیلئے 588 ملین ڈالر قرض فراہم کررہا ہے، اب مزید ایک ارب ڈالر کی منظوری دی گئی ہے جبکہ عالمی بینک داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 460 ملین ڈالرکی کریڈٹ گارنٹی بھی فراہم کررہا ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ واپڈا اس وقت 26 ارب ڈالر سے داسو ڈیم سمیت 8 بڑے منصوبے تعمیر کر رہا ہے، زیرتعمیر منصوبے اگلے

5 سال میں مرحلہ وار مکمل ہوں گے، ان منصوبوں کی تعمیر کیلئے مربوط مالی حکمتِ عملی ترتیب دی گئی ہے۔
ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں کی تکمیل پر 9.7 ملین ایکڑ فٹ مزید پانی ذخیرہ کیا جاسکے گا اور واپڈا پن بجلی کی پیداوار بھی دوگنا ہو کر 20 ہزار میگاواٹ ہو جائے گی۔ ترجمان کے مطابق 2026 میں داسو پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔

Leave a reply