
پنچاب اسمبلی کابجٹ کب پیش کیاجائےگا؟ممکنہ تاریخ سامنےآگئی۔
ذرائع کےمطابق پنجاب اسمبلی کااجلاس گیارہ جون کوطلب کرنے کی سمری گورنرپنجاب کو ارسال کردی گئی۔ حکومت کا پنجاب کا بجٹ بارہ یاتیرہ جون کو پیش کرنے پر غور جاری ہے، پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نیا ٹیکس کم لگانے کی تجویز ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس کی شرح میں بھی اضافہ انتہائی کم رکھنے کی تجویز ہے۔پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صحت،تعلیم اور ٹورازم پر خاص توجہ دی گئی ہے، تعلیم کے بجٹ میں پچھلے سال کے مقابلے میں 110 ارب روپے زیادہ مختص کیےگئے ہیں۔
ذرائع کاکہناہےکہ صحت کے بجٹ میں 90 ارب روپے زیادہ رکھے جائیں گے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹورازم کے لئے 600 فیصد اضافہ کیاگیا ہے،ٹورازم کے بجٹ میں 35 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔لاہور میں نواز شریف میڈیکل سٹی میں مزید ہسپتال بنائے جائیں گے،نواز شریف میڈیکل سٹی میں پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت کام ہوگا،پنجاب بھر میں سینیٹیشن اور صاف پانی کی سکیمیں لائی جارہی ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔