پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑدھکڑقابل مذمت ہے،بیرسٹرسیف

0
27

مشیراطلاعات خیبرپختو نخوا بیر سٹر سیف  نے کہا ہےکہ پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑدھکڑقابل مذمت ہے۔
مشیراطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹرسیف کاایک بیان میں کہناتھاکہ وزیراعلیٰ سعودی عرب سے کارکنوں کی گرفتاری کےاحکامات دےرہی تھیں،گزشتہ رات مساجد سےبھی کارکنوں کواٹھاکرجیلوں میں ڈال دیاگیا، فارم47کی وزیراعلیٰ رمضان میں بھی فسطائیت سےبازنہیں آرہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑدھکڑقابل مذمت ہے،کارکنوں کوصرف پاکستان اوربانی پی ٹی آئی سےمحبت کی سزادی جارہی ہے۔عوام نےیوم پاکستان کےموقع پرحقیقی آزادی کے عہد کی تجدیدکی ۔

Leave a reply