پنجاب پولیس کی پوری تیاری ہےگنڈاپورکی طبیعت ٹھیک کریگی،عظمیٰ بخاری

0
15

صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ پنجاب پولیس کی پوری تیاری ہےگنڈاپورکی طبیعت ٹھیک کرےگی۔
صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کاپریس کانفرنس کرتےہوئے کہناتھاکہ علی امین گنڈاپورخیبر پختونخوا کے سرکاری وسائل استعمال کر رہےہیں، ایک صوبےکا وزیر اعلیٰ پنجاب کو دھمکیاں دے رہا ہے ،فائر برگیڈ اور ایمبولنس لشکر کے ساتھ آرہا ہے، علی امین گنڈا پور کے پی پولیس اور ذاتی ملایشا کے ساتھ آرہا ہے۔ سرکاری ملازمین کی حاضریاں لگائیں گئیں پھر قافلہ میں شامل کیا۔
عظمیٰ بخاری کامزیدکہناتھاکہ اندر بیٹھ کر بانی پی ٹی آئی خون ریزی کروانا چاہتا ہے ،گنڈا پور کو کوئی غلط فہمی ہے پنجاب میں داخل ہوتے ہی ان کو سبق سکھائیں گے،پنجاب پولیس کی پوری تیاری ہے گنڈا پور کی طبیعت ٹھیک کرے گی،پنجاب نے مریم نواز کو مینڈیٹ دیا ہے ان کو مینڈیٹ نہیں دیا۔

Leave a reply