پنڈی ٹیسٹ تیسراروز:پاکستان کیخلاف بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری

0
12

راولپنڈی ٹیسٹ میں تیسرےروزکےاختتام پرپاکستان کےخلاف بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری ہے،مہمان ٹیم نے5وکٹوں کےنقصان پر316رنزبنالیے۔
راولپنڈی میں کھیلےجارہےٹیسٹ میچ میں تیسرےدن کھیل کے اختتام پر بنگلادیش نے پاکستان کے 448 رنز کے جواب میں5وکٹوں کےنقصان پر316رنز بنائے لیے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شادماں اسلام 93رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مومن الحق نے 50جبکہ نجم حسین نے 16رنز کی اننگز کھیلی، مشفیق الرحیم 55جبکہ لٹن داس 52رنز بنا کر ناٹ آؤٹ بلے باز تھے ۔
پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔نسیم شاہ ،محمد علی اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے6وکٹوں کےنقصان پر448رنزپرپہلی اننگزڈکلیئرکردی تھی، بنگلہ دیش کو پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 132رنز درکارہے۔
واضح رہےکہ ٹیسٹ میچ میں پاکستان نےآغازمایوس کن کیاتھاکھیل کےشروع میں ہی تین کھلاڑی آؤٹ ہوگئےتھے،پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق 2 ،کپتان شان مسعود 6 اور بابراعظم صفر پر پویلین روانہ ہوئے۔اُس کےبعد اوپنر صائم ایوب اور سعود شکیل نے نصف سنچریاں اسکور کیں ۔
ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز 158 رنز 4 وکٹوں کے نقصان سے کیا، سعود شکیل اور محمد رضوان نے ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کیلئے دوسری سب سے بڑی پارنٹرشپ قائم کی۔
پہلی اننگزمیں قومی ٹیم نےبنگلہ دیش کےخلاف 447 رنز 6 وکٹوں پر بیٹنگ ڈکلیئرکر دی، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے 171 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
سعود شکیل 141 رنز بنا کر مہدی حسن میراز کے ہاتھوں وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ سلمان علی آغا 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئےاور شاہین شاہ آفریدی 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، عبداللہ شفیق، بابراعظم ، خرم شہزاد ، محمد علی، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

Leave a reply