پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے مقابلے شروع ہوگئے

0
36

پاکستان ٹوڈے: افتتاحی روز کرکٹ میں لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن کو 6وکٹو ں سے شکست دے دی

.تفصیلات کے مطابق دوسرے میچ میں یونیورسٹی آف سرگودھا نے ہوم اکنامکس یونیورسٹی کو58رنر سے ہرادیا، پنجاب سٹیڈیم میں اتھلیٹکس کے100میٹر ریس میں لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی کی حولہ نے میدان مار لیا۔

پنجاب یونیورسٹی کی سنینا نے دوسری جبکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی سحر فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، ا تھلیٹکس کے400میٹر ریس میں لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی کی امتل الرحمن نے میدان مار لیا۔

سپیریئر یونیورسٹی کی ردا طارق نے دوسری اور پنجاب یونیورسٹی کی ملائیکہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جیولن تھرومیں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی یسرا ایوب نے پہلی پوزیشن حاصل کی، پنجاب یونیورسٹی کی آمنہ عظمت دوسرے اور بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کی ثانیہ مظہر تیسرے نمبر پر رہی۔

شاٹ پٹ کے مقابلوں میں پنجاب یونیورسٹی کی نورالصبا نے پہلی پوزیشن حاصل کی، لاہور کالج فاروومن یونیورسٹی کی ایمن محمود، نے دوسری جبکہ فاطمہ جناح یونیورسٹی راولپنڈی کی نادیہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہاکی کے پہلے میچ میں لاہور کالج فاروومن یونیورسٹی نے یونیورسٹی آف لاہور کو 12-0سے شکست دے دی۔

لاہور کالج فاروومن یونیورسٹی کی عریبہ سرور نے 6، رخسار اسلم نے 3،سائرہ مراد نے 2جبکہ ایک لائبہ نے کیا، دوسرے میچ مین بہاو الدین زکریا یونیورسٹی نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کو5-0سے ہرادیا، بہاو الدین زکریا یونیورسٹی کی جانب سے بشری فاروق اور اقصٰی مہروز نے دو، دو جبکہ کپتان نورالعین نے ایک گول کیا۔

تیسرے میچ میں سپیریئر یونیورسٹی نے یونیورسٹی آف سرگودھا کو 16-0سے شکست دے دی، سپیریئر یونیورسٹی کی شارقہ نے 11، مریم حنیف نے2جبکہ حبا داؤد، عابدہ پروین اور اقصیٰ پروین نے ایک ایک گول کیا، جمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس باسکٹ بال کے مقابلے جاری رہے۔ پہلے بہاو الدین زکریا یونیورسٹی نے ہوم اکنامکس یونیورسٹی کو30-0سے ہرادیا، دوسرے میچ میں ایف سی کالج یونیورسٹی نے یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسزکو 32-2سے شکست دے۔

تیسرے میچ میں یونیورسٹی آف سرگودھا نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کو 37-4سے شکست دے دی، چوتھے میچ میں لاہور کالج فاروومن یونیورسٹی نے یونیورسٹی آف لاہور کو39-19سے ہرادیا، افتتاحی تقریب آج شام 6بجے پنجاب سٹیڈیم میں ہوگی
صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے پنجاب سٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا

مصنف

Leave a reply