پیرالمپکس میں پاکستان کےحیدرعلی نے52.54میٹرکی ڈسکس تھروکرکےبرنزمیڈل جیت لیا۔ جبکہ ازبکستان کے ایتھلیٹ نے چھپن اعشاریہ صفر تین میٹر کے ساتھ گولڈ میڈل اپنےنام کیا۔
پیرس میں جاری پیرالمپک گیمز میں ڈسکس تھرو کے ایف 37 کیٹیگری کا فائنل کھیلا گیا ، پاکستان کے حیدر علی نے شاندار آغاز کرتے ہوئے 52.28 کی تھرو کی، اُن کی دوسری تھرو فاؤل قرار دی گئی۔ پاکستانی ایتھلیٹ حیدرعلی نےآخری کوشش میں 52.54میٹرکی ڈسکس تھروکرکےبرانزمیڈل جیت لیا،جبکہ حیدرعلی کی پہلی تھرو باون عشاریہ اٹھآئیس میٹر رہی تھی، دوسری، تیسری، چوتھی اور پانچویں کوشش فاؤل قرار دی گئی۔
گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے حیدر علی نے ایف سینتیس کیٹگری کے ڈسکس تھرو ایونٹ میں یہ میڈل اپنےنام کیا ہے۔ حیدر علی نے ٹوکیو گیمز میں ڈسکس تھرو ایونٹ میں باون عشاریہ چھبیس میٹر کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا تھا۔
2008میں بیجنگ گیمزمیں حیدر علی نے لانگ جمپ ایونٹ میں سلور میڈل جیتاتھا، دوہزار سولہ ریو پیرالمپکس گیمز میں برانز میڈل حاصل کیا تھا۔ یہ ان کا پیرالمپکس گیمز میں مجموعی طورپر چوتھا میڈل ہے۔
حیدر علی ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس میں سلور میڈل بھی حاصل کرچکے ہیں، ایشین پیراگیمز میں چار گولڈ میڈل کےساتھ دو برانز میڈلز بھی ان کے نام کے آگے درج ہیں۔ وہ اس سے پہلے پاکستان کے لیے مجموعی طورپر پانچ گولڈ، دوسلور اور تین برانز میڈل لے چکے ہیں۔
چیمپئنزٹرافی،قومی اسکواڈ کےممکنہ نام سامنےآگئے
جنوری 21, 2025ملتان ٹیسٹ : پاکستان کو 202 رنز کی برتری حاصل
جنوری 18, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
شہبازشریف ن لیگ کی صدارت سے استعفیٰ کیو دیا ؟
مئی 13, 2024 -
آئی پی پیزہماراخون نچوڑرہےہیں،حافظ نعیم
جولائی 27, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔