
جنت نظیر آزاد کشمیر میں سرمائی سیاحت کے فروغ کیلئے اہم اقدامات، پیر چناسی کی برفیلی چوٹی سیاحوں میں کیوں مقبول ہورہی ہے؟
پیر چناسی سے مظفرآباد شہرسمیت وادیٔ کشمیر کے دلکش نظارے ہوتے ہیں۔پیر چناسی، آزاد کشمیرکا ایک اہم سیاحتی مقام ہے، جو مظفرآباد سے تقریباً 30 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔ پیر چناسی کا خوبصورت سیاحتی مقام سطح سمندر سے تقریباً دو ہزار نو سو میٹربلند ہے۔
اس پہاڑی چوٹی کو یہاں کےایک مشہور بزرگ سید حسین شاہ بخاری کی زیارت گاہ کی وجہ سے پیر چناسی پکارا جاتا ہے۔مظفرآباد شہر سے پیر چناسی پہنچنے میں تقریباً ایک گھنٹہ 20 منٹ لگتے ہیں۔ سیاح موسم سرما میں خصوصی طور پر یہاں کی برف دیکھنے کیلئے آتے ہیں۔یہ علاقہ پیرا گلائیڈنگ اور سنو کراس جیپ ریلیوں کیلئے بھی مشہور ہے۔
یہاں آئے سیاحوں کا کہنا تھا کہ وہ ہرسال موسم سرما میں برفباری کا نظارہ کرنے اور یہاں کی پُر فضاآب و ہوا سے لطف اندوز ہونے کیلئے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔
محسن نقوی خیبرپختونخواحکومت پربرس پڑے
ستمبر 21, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ایپل کی کاروباری صارفین کیلئے میپس میں بڑی سہولت متعارف
مارچ 26, 2026 -
حقیقی انسانی جلدسے روبوٹس کے چہرے تیار کرلیے گئے
جون 28, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














