پی ایس ایل10:یونائیٹڈنےکنگزکو6وکٹوں سےشکست دیکرچوتھی فتح اپنےنام کرلی

0
25

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)10 کے گروپ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگزکو6وکٹوں سے شکست دےکرایونٹ میں چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔
کراچی کےنیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلےگئےپی ایس ایل 10کےدسویں میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈکےکپتان شاداب خان نےٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیاجوکہ فائدہ مندثابت ہوا۔کراچی کنگزنےپہلےبیٹنگ کرتےہوئےمقررہ 20اوورزمیں 7وکٹوں کےنقصان 128رنزکاہدف دیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے 129 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
اسلام آبادیونائیٹڈ کی اننگز:
اسلام آبادیونائیٹڈکی جانب سےکپتان شاداب نے47رنزکی شانداراننگزکھیلی اورنمایاں رہے،صاحبزادہ فرحان 30رنزبناکروکٹ گنوابیٹھےجبکہ اعظم خان بھی 31بناکرپویلین لوٹ گئے۔
کولن منرو4سکورکرکےآؤٹ ہوگئےکپتان ڈیوڈوارنر3رنزبناکروکٹ گنوابیٹھےجیمز وینس 4، عرفان خان 5 اور عامر جمال 7 رنز بنا کرچلتے بنےجبکہ محمدنواز8رنزبناکرناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
کراچی کنگزکی جانب سےحسن علی نے2کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی جبکہ عباس آفریدی اورمحمدنبی نےایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کراچی کنگزکی اننگز:
کراچی کنگزکی جانب سےٹم سیفرٹ30رنزبناکرپویلین لوٹےجبکہ عباس آفریدی24سکوربناکرآؤٹ ہوگئےاورسعدبیگ 20رنزبناکروکٹ گنوابیٹھے۔
کراچی کنگزکےخوشدل شاہ بھی ٹیم کوزیادہ سکورفراہم نہ کرسکےوہ صرف17رنزکی اننگزکھیل کرپویلین لوٹ گئےجبکہ کراچی کنگزکےدیگرکھلاڑی ڈبل فگرمیں داخل ہی نہ ہوسکے۔
اسلام آبادیونائیٹڈکی جانب سےنسیم شاہ،جیسن ہولڈراورشاداب خان نے2،2کھلاڑیوں کوپویلین لوٹایا۔ جبکہ عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اسلام آبادیونائیٹڈکی ٹیم پی ایس ایل 10میں چاروں میچ جیت کرپہلی پوزیشن پرہے،جبکہ کراچی کنگز کے 4 میچوں میں اب 4 پوائنٹس ہیں ۔

Leave a reply