پی ٹی آئی نےڈی چوک کےاحتجاج کی کال واپس لےلی

0
20

تحریک انصاف نےڈی چوک پرآج ہونےوالےاحتجاج کی کال واپس لےلی۔
اسلام آبادمیں شنگھائی تعاون تنظیم کےاجلاس میں شرکت کےلئےچین اورروس کےوزرائےاعظم اوربھارتی وزیرخارجہ جےشنکربھی پاکستان تشریف لاچکےہیں اورکرغزستان،ایران اوردیگرممالک کی اعلیٰ شخصیات پاکستان پہنچ چکےہیں۔جس کےلئے سیکیورٹی کےسخت ترین انتظامات کئےگئےہیں۔
تحریک انصاف نےآج اسلام آبادکےڈی چوک میں احتجاج کی کال دی تھی ،جس پرچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنےگزشتہ روزوزارت داخلہ کواحتجاج موخرکرنےکےلئے عمران خان سےملاقات کےلئے خط لکھاتھا۔لیکن وزارت داخلہ نےجیل میں ملاقات پرپابندی کےباعث انکارکردیاتھا۔پھرگزشتہ روزپی ٹی آئی نےعمران خان کےطبی معائنہ پراحتجاج موخرکرنےکاکہاتھاجوکہ حکومت نےبات مان لی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکاکہناتھاکہ حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنہ کرانے کی یقین دہانی پر احتجاج موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ڈاکٹروں کی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرے گی ، حکومت کی یقین دہانی پر پی ٹی آئی احتجاج نہیں کر رہی۔

Leave a reply