چیمپئنزون ڈےکپ:لائنزنےمارخورزکوشکست دیکرپہلی کامیابی حاصل کرلی

0
17

چیمپئنزون ڈےکپ میں لائنزنےمارخورزکو35رنزسےشکست دےکرپہلی کامیابی حاصل کرلی۔
فیصل آباد میں چیمپئنز ون ڈےکپ کاایونٹ جاری ہے،جس میں ابھی تک 8میچ کھیلے جاچکےہیں۔فیصل آبادمیں کھیلےگئےمیچ میں لائنز نے پہلے کھیلتے ہوئے 6وکٹوں کےنقصان پر367رنزبنائے۔ جو ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ہدف کےتعاقب میں مارخورز نے 9وکٹوں پر332 رنزبنائے۔
فاتح ٹیم کے عرفان خان کی جارحانہ سنچری ،5 چھکوں اور10 چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے ۔خوشدل شاہ ، امام الحق اور عبداللہ شفیق نےبھی نصف سنچریاں جڑدیں۔
مارخورز کے فخرزمان نے چار چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 82 رنزبنائےجبکہ عرفان خان پلیئر دی میچ قرار پائے۔ٹورنامنٹ میں لائنز کی پہلی کامیابی اور مارخورز کی پہلی شکست ہے ۔
شکست کے باوجود مارخورز نےپلےآف کےلئے کوالیفائی کرلیا۔

Leave a reply