چیمپئنز ون ڈے کپ:مارخورز نے ڈولفنز کوشکست دیکرتیسری فتح اپنےنام کرلی

0
13

چیمپئنز ون ڈےکپ میں مارخورزنےڈولفنزکو92اسکورسےشکست دے کر تیسری فتح اپنےنام کرلی۔
چیمپئنز ون ڈےکپ کےمیچزفیصل آبادمیں جاری ہے،ایونٹ کاچٹھامیچ مارخورز اورڈولفنزکےدرمیان کھیلاگیا۔ڈولفنزنےٹاس جیت کرپہلے مارخورزکوبیٹنگ کی دعوت دی۔مارخورز نے ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے دونوں میچ جیت رکھے ہیں جبکہ ڈولفنز نے ایک ہی میچ کھیل رکھا ہے جس میں اسے شکست کا سامنا رہا ہے۔
فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں مارخورز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ پر 284 رنز بنائے۔ کامران غلام 113 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ محمد رضوان نے 51 اور سلمان علی آغا نے 49 رنز بنائے۔
ڈولفنزکےفہیم اشرف نے 4 اور میر حمزہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کےتعاقب میں ڈولفنزکی ٹیم192اسکوربناکرآل آؤٹ ہوگئی۔ آصف علی 50 اور سعود شکیل 41 رنز بناکر کچھ مزاحمت کر سکے۔ صاحبزادہ فرحان نے 24 اور فہیم اشرف نے 15 رنز کی اننگز کھیلیں۔
واضح رے کہ مارخورز اب تک گروپ میں اپنے تینوں میچز جیت کر پہلے نمبر پر ہے۔

Leave a reply