کراچی:ایس بی سی اےکی کارروائی،سابق صدرڈاکٹرعارف علوی کاکلینک سیل

کراچی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے)نےکارروائی کرتے ہوئے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کاکلینک سیل کردیا۔
گزشتہ روزسندھ مسلم کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نےکارروائی کرتےہوئےڈینٹل کلینک جوکہ رہائشی بنگلے میں قائم تھاسیل کردیا۔
ایس بی سی اےنےپولیس کی بھاری نفری کےہمراہ اس کاررروائی میں حصہ لیا۔
ترجمان ایس بی سی اےنےبتایاکہ کلینک رہائشی مکان میں ہونے پر سیل کیا گیا، یہ ایک معمول کی کارروائی تھی، ایسی کارروائیاں پورے شہر میں کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب علوی ڈینٹل کلینک کو سیل کرنے کے خلاف سابق صدر عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی اور بیٹے اواب علوی نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ ایس بی سی اے نے سندھی مسلم سوسائٹی میں واقع ڈینٹل کلینک سیل کر دیا، کلینک سیل کرنے کی وجہ محض سیاسی انتقام ہے، ڈاکٹر عارف علوی کو صرف سیاسی بنیادوں پر ہراساں کیا جا رہا ہے، ڈینٹل کلینک طویل عرصے سے ہے، سیل کرنے سے پہلےکوئی نوٹس نہیں دیا گیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل کرنے کے خلاف درخواست منظور کرلی۔
الیکٹرک گاڑیوں اور بسوں کا سب سے بڑا نظام کس ملک کا ہے؟
اپریل 19, 2025پورا ہفتہ بارشیں، محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کر دی
اپریل 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔