کراچی: 28 اپریل پی ٹی آئی کا باغ جناح گرائونڈ پر جلسہ

0
70

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے باغ جناح گرائونڈ کا دورہ کیا، حلیم عادل شیخ نے پی ٹی آئی رہنمائوں کے ہمراہ جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ڈپٹٰی کمشنر ایسٹ کو جلسہ کے اجازت کے لئے درخواست دے تھی، مثبت جواب نہ ملنے پر پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ علی پلھ نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

پیپلزپارٹی ایک سیاسی جماعت ہے شاید جمہوریت پر یقین رکھتی ہوگی، ہم نے 20 روز قبل ڈپٹٰی کمشنر ایسٹ کو جلسہ کی اجازت کے لئے درخواست دی تھی

ہم پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت سے پوچھنا چاہتا کونسا خوف ہے ؟ ہم روڈ پر جاتے ہیں تو ہمیں ڈنڈے مارے جاتے ہیں ایف آئی آرز کاٹی جاتی ہیں، حلیم عادل شیخ

ہم آئین اور قانون کے مطابق جلسہ کرنے جارہے ہیں، اس گرائونڈ پر ہر پارٹی جلسہ کرنے جاتی ہیں۔ ہم جلسہ کی این او سی کے لئے درخواست دی ہوئے ہے، پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت ہم سے خوفزدہ ہے،

بلاول زرداری، مراد علی شاہ بھی پی ٹی آئی سے خوفزدہ ہیں، جلسہ کرنا ہمارا آئینی حق ہے اور جلسہ ہوکر رہے گا، حلیم عادل شیخ ہم مزار قائد کے برابر میں خالی گرائونڈ میں جلسہ کی اجازت مانگ رہے ہیں، جہاں ہر جماعت جلسہ کرتی ہے اور اجازت دی جاتی ہے،

28 اپریل کو باغ جناح گرائونڈ پر بہت بڑا جلسہ ہوگا، قانون ہر جماعت کو پر امن جلسہ کرنے کی اجازت دیتا ہے، آرٹیکل 10 سے 24 تک پورا آئین لکھا ہوا ہے، کسی کو بھی جلسہ کرنے سے کوئی روک نہیں سکتا، ہم نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو بھی درخواست دے رکھی ہے، جلسہ کے بعد ہم فارم 47 والی جھوٹی حکومت کو بھی چلتا کریں گے،

 

Leave a reply