کردار کاپی کرنےاورکریڈٹ نہ دینےپرتوقیرناصرکاشاہ رخ سےشکوہ

0
37

پاکستان کےسینئراداکارتوقیرناصرنےشکوہ کرتےہوئےکہاہےکہ بالی ووڈکےکنگ خان نےاپنی مشہورفلم میں میراکردارکاپی کیااورکریڈٹ بھی نہیں دیا۔
ایک انٹرویوکےدوران اداکارتوقیرناصرکاکہناتھاکہ بالی ووڈکےاداکارشاہ رخ خان اکثروبیشترمیرےکام کی تعریف کرتےہیں اورلوگوں کےذریعے مجھےسلام بھی بھیجواتےہیں۔کنگ خان بذات خودبہت اچھےاداکارہیں۔
اداکارکامزیدکہناتھاکہ بھارتی اداکارشاہ رخ خان نےفلم’’کبھی الوداع نہ کہنا‘‘میں میراکردارکاپی کیا،میں نے یہ کردارپاکستانی ڈارمہ’’پرواز‘‘میں اداکیاتھا۔شاہ رخ خان نے بالکل وہی رول اس فلم میں نبھایا حتیٰ کہ زخمی ٹانگ بھی وہی رکھی جو میری ڈرامے میں دکھائی گئی تھی۔ ڈرامہ پرواز کی کہانی پر ہی فلم کبھی الوداع نہ کہنا بنائی گئی۔ ڈرامہ پرواز مشہور رائٹر مستنصر حسین تارڑ نے لکھا تھا۔ شاہ رخ خان کو ہمیں کریڈٹ دینا چاہئیے تھا بلکہ فلم میکر کرن جوہر کو بھی ہمیں کریڈٹ دینا چاہئیے تھا۔

سینئیر اداکار نے مزید کہا کہ مجھے بالی ووڈ فلموں میں کام کی آفر ملتی رہی ہیں۔ ایک فلم کی ہیروئن مادھوری ڈکشٹ تھیں تاہم میں وہ فلم نہیں کرسکا۔

Leave a reply