کوئٹہ شہر کے مسافروں کیلئے 100 گرین بسوں کی منظوری

0
58

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے شہریوں اور مسافروںکیلئے خوشخبری ۔ کوئٹہ شہر کیلئے انٹر سٹی بس سروس کیلئے مزید 100 گرین بسوں کی منظوری دیدی گئی۔

پہلے فیز میں ڈیڑھ ماہ کے اندر 25 بسیں شہر کی سڑکوں پر جلد دوڑتی نظر آئیں گی ۔  کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ گرین بس سروس سے کوئٹہ کے شہریوں کو بہترین پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولت میسر آئے گی، اس وقت کوئٹہ شہر پرائیویٹ کنٹریکٹ کے تحت صرف 8 بسیں چلائی جارہی ہیں

،ان 8 بسوں میں روزانہ 11 ہزار سے زائد افراد سفر کرتے ہیں،لہٰذا بلوچستان کےصوبائی دارالحکومت کوئٹہ کیلئے100 گرین بسوں کی منظوری بہت بڑی کامیابی ہے،انہوں نے کہا کہ جیسے ہی 25 بسیں آئیں گی تو دیگر روٹس پر ان کو چلایا جائے گا، جس سے شہر میں نا صرف رکشوں اور موٹر سائیکلوں میں کمی ہوگی، بلکہ آلودگی میں بھی کمی ہو گی اور کوئٹہ شہر کی آب و ہوا میں تازگی آئے گی۔

Leave a reply