گنڈا پور کا سوفٹ وئیر اپڈیٹ کرکے بھیج دیا گیا،عظمیٰ بخاری

0
15

صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نےکہاکہ علی امین گنڈا پور کا سوفٹ وئیر اپڈیٹ کرکے بھیج دیا گیا۔ یہ مشکل ہے کہ میں یہاں کھڑا ہو کر کہوں کہ میری ویڈیو غلط بنائی گئی۔
لاہورہائیکورٹ میں صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہناتھاکہ اس خاتون نے جلسے کے دوران سی ایم کے بارے میں جو بکواس کی میں بتا نہیں سکتی بعد میں اس نے ویڈیو ڈیلیٹ کردی ،اگر کچھ کیا نہیں تو ڈیلیٹ کیوں کیا ۔انہوں نے کچھ لوگ رکھے ہوئے ہیں جو یہ کام کرتے ہیں اظہر صدیق تین بار جعلی ایفیڈیوڈ دیتے ہوئے جعلی سائن کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔
عظمیٰ بخاری کامزیدکہناتھاکہ انُکو شرم آنی چاہیے کہ یہ اپنے والد کو رول رہی ہے یہ صرف بھاگ رہی ہے اور وہ باہر نہیں آرہی اس عورت کو قانون کے انڈر آنا پڑے گا ،اس کو باہر آنا پڑے گا یہ ابھی بھی لگاتار کررہی ہے ہائے ہائے اتنی بے تابی ،اس قسم کی بکواس کی تربیت اور پرورش کو سلام ہے۔ یہاں بار بار کھڑے کو کر مجھے اپنی بیٹی کے لئے انصاف کرنا ضروری ہے۔ گنڈا پور کا سوفٹ وئیر اپڈیٹ کرکے بھیج دیا گیا۔بیٹیوں کو شرم آنی چاہیے ،والد کو اس طرح سے نا رولے باپ کی جو زبان ہے وہ بتارہی ہے کہ وہ باپ ہے ۔

Leave a reply