ہریتھک روشن: سابقہ اہلیہ سوزین خان اور موجودہ گرل فرینڈ صبا آزاد خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

0
47

گوا:(پاکستان ٹوڈے) بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان نے اپنے بیٹے ہریان روشن کی 18ویں سالگرہ منائی جس کے لیے اُنہوں نے گوا میں ایک شاندار پارٹی کا انعقاد کیا تھا۔

اس پارٹی میں ہریتھک روشن نے اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد خان کے ہمراہ شرکت کی تھی جبکہ اُن کے خاندان کے دیگر افراد بھی پارٹی کا حصہ تھے۔
ہریتھک روشن کی گرل فرینڈ صبا آزاد خان اور ان کی سابقہ اہلیہ سوزین خان نے گوا میں بہت اچھا وقت گزارا جس کا اندازہ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر سے لگایا جاسکتا ہے۔

گوا میں بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان اور موجودہ گرل فرینڈ صبا آزاد خان کی ساتھ پارٹی کرتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پارٹی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جوکہ سوزین خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں شیئر کی تھی۔

سوزین  خان اور صبا آزاد کو خوشی سے کیمرے کے سامنے پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، تصویر شیئر کرتے ہوئے سوزین نے اپنے سابق شوہر کی گرل فرینڈ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ڈارلنگ صبا! آپ کی محبت اور شرکت کے لیے بہت شکریہ۔

 

Leave a reply