
وزیردفاع خواجہ آصف نےکہاہےکہ ہماری افواج نے مؤثر جواب دےکر بھارت کاقرض اتاردیاہے۔
اپنےایک بیان میں وزیردفاع خواجہ آصف کاکہناتھاکہ بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کی توقع کی جاسکتی ہے۔اُن کو پیغام ہےمعاملہ ادھر ہی لپیٹ لیں ورنہ بہت نقصان اٹھائیں گے، ہم نے 6 گھنٹوں میں بھارت کو بتا دیا ہے کہ ہم کیا کر سکتے ہیں۔
خواجہ آصف کامزیدکہناتھاکہ بھارت نے چار پانچ دن سے تماشہ لگایا ہوا تھا، جواب تو دینا تھا، ہماری افواج نے مؤثر جواب دیا ہے، دوبارہ کوئی بھارتی جارحیت ہوئی تو منہ توڑ جواب دیں گے، بھارت کو چوٹیں لگی ہیں، ان کی ٹکور شکور کر رہے ہیں۔
اُن کاکہناتھاکہ ہماری افواج پچھلے 20سال سے حالت جنگ میں ہیں، پاکستان کی افواج دنیا کی بہترین افواج ہیں، افواج پاکستان ملک کے چپے چپے کی حفاظت کرنا جانتی ہیں، عوام یکجا ہوکر اپنی افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہوں۔
خواجہ آصف کا یہ بھی کہنا تھا کہ بی ایل اے کا بھی پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، بی ایل اے والے بھی ہندوستانی ہیں، پی ٹی آئی دورمیں پلوامہ واقعہ ہوا، پہلے کلبھوشن بھی پکڑا گیا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔