یوم دفاع ملی جوش وخروش اورقومی جذبے سے منایا جا رہاہے

0
13

ملک بھرمیں یوم دفاع ملی جوش وخروش،قومی جذبے اور پروقار طریقے سے منایا جا رہا ہے۔
یوم دفاع پردن کاآغازوفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا،جبکہ فجر کی نماز کے بعد مساجد میں ملک کی ترقی و خوشحالی اور بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
یوم شہدا کا مقصد وطن کے عظیم شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے، یوم دفاع و شہدا منانے کا مقصد تمام خطرات سے مادر وطن کے دفاع کے عزم کا اعادہ بھی کرنا ہے۔

1965 میں آج ہی کے دن بھارتی افواج نے پاکستان پر حملہ کرنے کیلئے رات کی تاریکی میں عالمی سرحد عبور کی پاکستانی قوم نے اپنی بے مثال اتحاد و یگانگت اور جذبہ ایمانی سےدشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
یوم دفاع اور یوم شہدا کے موقع پر شہدا کیلئے دعاؤں اور قرآن خوانی کا اہتمام کیاگیا۔ شہدا کی یاد گاروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کاسلسلہ جاری اور مساجد میں بھی قرآن خوانی کابھی اہتمام کیا گیا۔6 ستمبر کے دن کا آغازمساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کے ساتھ ہوا۔علما کرام نے جنگ ستمبرشہدا کے درجات کی سربلندی کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔
علماکاکہناتھاکہ ”شہدا کی قربانیاں ہم سب پر قرض ہیں“شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں،شہید کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا،زندہ قومیں اپنے محسنوں کے احسانات کو فراموش نہیں کرتیں،جنگ ستمبر کے شہدانے اپنے خون کا نذرانہ پیش کرکے وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔
کراچی میں مزارقائداورلاہورمیں شاعرپاکستان علامہ محمداقبال کے مزار پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقارتقریب ہوئی۔
یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب رات 8 بجے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہو گی،وزیراعظم شہباز شریف بھی جی ایچ کیو میں ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے۔

Leave a reply