یوٹیوب کا 2 نئے اے آئی ٹولز متعارف کروانے کا اعلان

0
15

یوٹیوب نے 2 نئے اے آئی ٹولز متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔یہ ٹولزکچھ عرصے بعد صارفین کو دستیاب ہوں گے۔ان ٹولز کا مقصد یوٹیوب ویڈیوز میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی افراد، آوازوں اور موسیقی شناخت کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
کمپنی کی جانب سے کانٹینٹ آئی ڈی سسٹم کو اپ گریڈ کیا گیا ہے، تاکہ مصنوعی آوازوں کے ذریعے گانوں میں کی جانیوالی کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کا علم ہوسکے۔
یہ فیچر اے آئی گلوکاروں کی نقل کرنیوالی آوازوں کو شناخت کرکے صارفین کو الرٹ کرے گا۔اس کا ابتدائی ورژن آئندہ سال جاری کیا جائے گا ،جس کے بعد اسے بڑے پیمانے پر متعارف کرایا جائے گا۔
یوٹیوب کی جانب سے ایک ایسے ٹول کو بھی متعارف کرایا جا رہا ہے، جو ویڈیوز میں نظر آنیوالے ڈیپ فیک چہروں کو شناخت کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔اس ٹول کے ذریعے صارفین کو یہ علم ہوسکے گا کہ ان کے چہروں کو بلا اجازت اے آئی کے ذریعے ویڈیوز میں استعمال کیا گیا ہے۔اس فیچر کا مقصد اہم شخصیات اور فنکاروں کوویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب پر زیادہ کنٹرول فراہم کرنا ہے۔

Leave a reply