یوکرین کےدفاع کےبغیرکوئی بھی امن معاہدہ کامیاب نہیں ہوگا، کیئر اسٹا ر مر

0
40

برطانوی وزیراعظم نےکہاہےکہ یوکرین کےدفاع کےبغیرکوئی بھی امن معاہدہ کامیاب نہیں ہوگا۔
برطانیہ میں 20سےزائدیورپی ممالک کےفوجی رہنماؤں کااجلاس ہواجس میں برطانوی وزیراعظم نے خصوصی طورپر شرکت کی ،اجلاس میں یوکرین میں امن دستوں کی تعیناتی پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
اجلاس سےگفتگوکرتےہوئےبرطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمرکاکہناتھاکہ یوکرین کوسیکیورٹی کی ضمانت نہ دی توروس امن معاہدہ توڑسکتاہے،یوکرین کےدفاع کےبغیرکوئی بھی امن معاہدہ کامیاب نہیں ہوگا،روس پرواضح کرناہوگاجنگ بندی کی خلاف ورزی پرسنگین نتائج ہونگے۔
کیئراسٹارمرکامزیدکہناتھاکہ برطانیہ اوراس کےاتحادی فوجی منصوبہ بندی کی طرف بڑھ رہےہیں،روس کاحالیہ امن معاہدہ اسےکسی قانون کاپابندنہیں بناتا۔

Leave a reply