امریکی مڈٹرم انتخابات ، ابتدائی نتائج میں ڈیموکریٹس کا پلڑا بھاری

0
5

امریکی ریاستوں ورمونٹ، ورجینیا، جنوبی کیرولائنا، جورجیا، فلوریڈا، الینوائے، الاباما سمیت مختلف ریاستوں کےکئی علاقوں میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، انڈیانا اور کینٹکی کے بعض علاقوں میں بھی پولنگ کا وقت ختم ہونےکے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اہم مقابلوں کے ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹ امیدواروں کو سبقت حاصل ہے ۔ابتدائی نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ کے 110 اور ریپبلکن کے 61 ارکان کو برتری حاصل ہے، 435 رکنی ایوان نمائندگان کا کنٹرول سنبھالنے کیلئے کسی بھی جماعت کو 218 نشستوں پر کامیابی درکار ہے۔
امریکی سینیٹ کے ابتدائی نتائج کے مطابق سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی 11 نشستوں پر برتری کے بعد تعداد 45 ہوگئی جبکہ ریپبلکنز کو 5 نشستوں پر برتری حاصل ہوئی جس کے بعد سینیٹ میں ریپبلکنز ارکان کی تعداد 36 ہوگئی۔ امریکی سینیٹ میں سادہ اکثریت کیلئے 100میں سے 51 نشستیں درکار ہیں۔

Leave a reply