بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے شادی سےمتعلق قیاس آرائیاں پرخاموشی توڑدی

0
105

بھارتی اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت نے اپنی شادی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کوئی خفیہ شادی نہیں کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ان کی ایک تصویر وائرل ہونے کے بعد قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں، جس میں وہ سبز چوڑیاں اور منگل سوتر پہنے نظر آئیں۔ ہندو روایات میں منگل سوتر شادی شدہ خواتین کی علامت سمجھا جاتا ہے، جس کے باعث ان کی خفیہ شادی سے متعلق خبریں زیرِ گردش آ گئیں۔

کنگنا رناوت نے انسٹاگرام پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ تمام دعوے بے بنیاد ہیں اور ان کا یہ انداز کسی شوٹ یا کردار کا حصہ تھا، جسے غلط طور پر پیش کیا گیا۔

انہوں نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور تصدیق کے بعد ہی کسی خبر کو آگے بڑھائیں۔

Leave a reply