190ملین پاؤنڈریفرنس ،عدالت نے بشریٰ بی بی کی بریت کا فیصلہ ریفرنس کے حتمی فیصلے تک محفوظ کرلیا۔
190ملین پاؤنڈریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی،ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا ظہیر عباس چودھری اور عثمان گل عدالت پیش ہوئے۔نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے آخری گواہ تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر وکلا صفائی کی جرح جاری۔سات ستمبر کو وکلاصفائی میاں عمر ندیم پر مزید جرح کرینگے۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کی بریت کا فیصلہ ریفرنس کے حتمی فیصلے تک محفوظ کرلیا۔190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی بریت کا فیصلہ ریفرنس کے حتمی فیصلے کے دن سنایا جائے گا۔
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔
Copyright Pakistan Today. All Rights Reserved. Developed By: ATRG World ©