لاہور:اکیڈمی کی چھت منہدم ہونے سے2بچے جان کی بازی ہارگئے، متعدد زخمی

0
6

لاہور: کاہنہ کے علاقے میں قائم ایک ٹیوشن سینٹر کی چھت اچانک گرنے سے متعدد بچے ملبے تلے دب گئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور اب تک 18 بچوں کو ملبے سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 8 سے 10 بچے اب بھی ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے، جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں بھرپور کارروائی کر رہی ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے اور امدادی آپریشن شروع کر دیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کے وقت بچے اکیڈمی میں ٹیوشن کلاسز لے رہے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملبہ ہٹانے اور تمام بچوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply