گولڈ مارکیٹ میں بڑی ہلچل، سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

0
6

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فی تولہ سونا 4 ہزار 100 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 24 ہزار 836 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 515 روپے کی کمی سے گھٹ کر 3 لاکھ 64 ہزار 228 روپے تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا، جہاں فی اونس سونا 41 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 24 ڈالر پر آگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں ہونے والی گراوٹ کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی نمایاں رہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں سونے کی قیمتیں کم ہوگئیں۔

ادھر چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی تولہ چاندی 25 روپے مہنگی ہوکر 6 ہزار 349 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

Leave a reply