2ماہ پہلے اورآج والےپاکستان میں زمین آسمان کافرق ہے،مصطفیٰ کمال

0
5

مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ دو ماہ پہلے کے پاکستان اور آج کے پاکستان میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
ان کے مطابق اللہ نے پاکستان کو کامیابیوں سے نوازا ہے اور ملک کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
انہوں نے وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ معرکۂ حق کے بعد پاکستان کے وقار میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں۔مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے بھارت کو جنگ میں عبرتناک شکست دی اور قیادت نے دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری عالمی جنگ کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔

Leave a reply