9 مئی کرنے اورکرانے والوں کوآئین و قانون کے مطابق سزا دینا ہوگی: ڈی جی آئی ایس پی آر

0
37

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف طویل جنگ لڑی ہے ، اس دہشتگردی کی جنگ میں ہمارے جوان،بڑی تعداد میں شہری شہید ہوئے، خطے میں امن کیلئے پاکستان کا کردار اہم رہا ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ 9 مئی کوئی ڈھکی چھپی چیز نہیں، اس کے شواہد عوام کے پاس بھی ہیں اور افواج پاکستان کے پاس بھی ہیں ،9مئی کو کرنے اور کرانے والوں کو آئین و قانون کے مطابق سزا دینی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان طویل عرصے سے افغان مہاجرین کی مدد کررہا ہے، پاکستان نے افغان عبوری حکومت کی بین الاقوامی سطح پر ہر طرح سے مدد کی ہے، افغانستان کی سرزمین ٹی ٹی پی کے دہشتگرد استعمال کرکےپاکستان میں کارروائیاں کرتے ہیں، ٹی ٹی پی کے دہشتگرد پاکستان میں بدامنی پھیلانے کیلئے افغانستان کی سرزمین استعمال کررہے ہیں اس کے واضح شواہد موجود ہیں ، افواج پاکستان کی اولین ترجیح ملک میں امن و امان قائم کرنا ہے ، دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کی چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے میں جوان شہید ہوئے، ناکام دہشتگردکارروائیاں ثبوت ہے کہ سکیورٹی فورسزدشمن کے عزائم ناکام بنا رہی ہیں، داسومیں چینی انجینئرز پرحملے کی کڑیاں بھی افغانستان سے ملتی ہیں ، داسو ڈیم حملے کا خود کش حملہ آور افغان تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بشام حملے کی منصوبہ بندی بھی افغانستان میں کی گئی، تربت میں ہونے والے دہشتگرد واقعے میں 1پاکستانی فوج کا جوان شہید اور 4دہشتگرد ہلاک ہوئے، حالیہ حملوں میں ملوث دہشتگرد افغان شہری ہیں، دہشتگردوں کو کٹہرے میں لانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، آرمی چیف کئی بار کہہ چکے ہیں پاکستان میں دہشتگردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔

میجر جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ 23اپریل 2024پشین میں تین دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور ایک کو گرفتار کیا،پشین سے گرفتار دہشت گرد افغان شہری ہے، دہشتگردوں کے ناسور سے نمٹنے کیلئے 100سے زائد انٹیلی جنس آپریشن کیے جارہے ہیں، انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔

 

Leave a reply