اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: پی ٹی آئی نے امیدواروں کی نامزدگی کا عمل روک دیا

0
100

پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق ایک اہم انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق یہ نوٹیفکیشن 27 دسمبر کو جاری کیا گیا تھا، جسے اب باضابطہ طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے ساتھ ہی بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدواروں کی نامزدگی کا عمل بھی روک دیا گیا ہے۔
پارٹی کی جانب سے جاری کی گئی اطلاع کے مطابق قیادت نے موجودہ حالات اور اندرونی مشاورت کے بعد یہ قدم اٹھایا ہے۔
اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے جاری کیا جس میں سابقہ فیصلے کو ختم کرنے کی تصدیق کی گئی۔
پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ آئندہ حکمت عملی کا اعلان مشاورت مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کی واپسی کے بعد اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی کی حکمت عملی میں تبدیلی متوقع ہے۔

Leave a reply