صاف فضاکی جانب قدم:پنجاب میں گرین پولیسنگ یونٹ کا آغاز

0
36

صاف فضاکی جانب اہم قدم،پنجاب میں گرین پولیسنگ یونٹ کا آغازکردیاگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےپاکستان کی تاریخ کی پہلی گرین پولیسنگ یونٹ کا افتتاح کردیا۔افتتاح کےموقع پروزیراعلیٰ مریم نوازنےالیکٹرک وہیکل خودڈرائیوکی اوروزیراعلیٰ نےگرین پولیسنگ یونٹ کی الیکٹرک پیٹرولنگ گاڑی کامعائنہ کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکوگرین پولیسنگ یونٹ اورالیکٹرک وہیکل پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے گرین پولیسنگ یونٹ کیلئے الیکٹرک گاڑیاں بتدریج بڑھانےکی ہدایت کی اورگرین پولیسنگ یونٹ کومرحلہ واردیگراضلاع میں شروع کرنےکاحکم دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ الیکٹرک گاڑیاں ایندھن اخراجات میں کمی اورزیروکاربن اخراج کاباعث بنیں گی،گرین پولیسنگ صاف فضااورگڈگورننس کےوژن کاعکاس ہے۔

Leave a reply