ایران کا شہید علی خامنه ای کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان

0
103

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ شہید سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای اور ایرانی عوام کے خلاف جرائم کے مرتکب عناصر کو مناسب وقت پر سزا دی جائے گی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محمد باقر ذوالقدر نے بدھ کو جاری بیان میں کہا کہ ’شہید قائد کی شہادت کے وقت بند مٹھی ایران کے قومی سلامتی نظریے کی ایک دائمی علامت رہے گی۔

۔خیال رہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے پہلے بیان میں کہاتھا کہ انہوں نے اپنے والد کی وفات کے بعد ان کا جسد خاکی دیکھا، جس میں ان کی مٹھی بند تھی جو مزاحمت کی آخری علامت تھی۔

Leave a reply