لاہور، باغبانپورہ میں سکول کی چھت گرگئی، 1 بچہ جاں بحق، 4 زخمی

0
9

لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں ایک نجی سکول میں تعمیراتی کام کے دوران چھت گرنے سے 10 سالہ ابوبکر جاں بحق جبکہ 4 مزدور زخمی ہو گئے۔ حادثے کے وقت سکول میں سمر کیمپ جاری تھا۔
ریسکیو 1122 نے ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے بچے کی موت کی تصدیق کر دی، جبکہ زخمی مزدوروں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ سکول کی توسیع کے لیے جاری تعمیراتی کام کے دوران پیش آیا۔ واقعے کے بعد تعلیمی اداروں میں حفاظتی انتظامات پر ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

Leave a reply