دشمن نےکوئی غلطی کی تو پورےخطےکی سلامتی خطرےمیں پڑجائےگی،ایران کی امریکاکودھمکی

ایرانی آرمی چیف امیرحاتمی نےامریکااوراسرائیل کووارننگ دیتےہوئے کہا ہےکہ دشمن نےکوئی غلطی کی تو پورےخطےکی سلامتی خطرےمیں پڑجائے گی۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق ایرانی آرمی چیف امیرحاتمی کاکہناہےکہ ایران کی مسلح افواج ہائی الرٹ ہیں، دشمن نےکوئی غلطی کی توصرف اسکی نہیں بلکہ پورے خطےاورصیہونی ریاست کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔
واضح رہےکہ ایران کی جانب سے یہ دھمکی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے ردعمل میں آئی ہے جس میں انہوں نے ایران کو مذاکرات کے لیے ڈیڈ لائن دی تھی اور فوجی کارروائی کا اشارہ دیا تھا۔















