بھاٹی گیٹ واقعہ:جاں بحق خاتون کےشوہر کامیڈیکل کرانےکافیصلہ

پولیس نےبھاٹی گیٹ واقعہ میں جاں بحق ہونےوالی خاتون کےشوہرکامیڈیکل کرنےکافیصلہ کیاہے۔
تفصیلات کےمطابق لاہورکےعلاقےبھاٹی گیٹ کےقریب مین ہول میں گرکرماں اور10ماہ کی بیٹی جاں بحق ہوگئی تھیں۔جس پرپولیس نےمقتولہ کےشوہرکوہی گرفتارکرلیاتھاکےیہ فیک نیوزہے،اوراس کوتشددکانشانہ بنایاتھا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے سعدیہ کےشوہرغلام مرتضیٰ پرتشددپراظہاربرہمی کیا۔
ذرائع کےمطابق پولیس کی جانب سے تشددکی نوعیت کےتعین کیلئےغلام مرتضیٰ کامیڈیکل کرانے کا فیصلہ کیاگیاہے،مرتضیٰ کامیڈیکل پولیس نگرانی میں شورکوٹ کےمقامی ہسپتال میں ہوگا،میڈیکل رپورٹ کےبعدتشددکرنےوالےافسران کیخلاف مقدمہ درج ہونےکاامکان ہے۔
ذرائع کابتاناہےکہ غلام مرتضیٰ نےایس پی سٹی اورایس ایچ اوپرتشددکاالزام عائدکیاتھا۔
مرتضی نےبیان دیاہےکہ پولیس افسران بیوی کےقتل کااعتراف کرنےکیلئےدباؤڈالتےرہے۔















