لاہوریوں کی بسنت کی تیاریاں مکمل :کن کن علاقوں میں پتنگ بازی نہیں ہوگی ؟

0
8

لاہوریوں کی بسنت کی رنگارنگ تیاریاں مکمل ، بسنت پرکن کن علاقوں میں پتنگ بازی نہیں ہوگی ؟ بسنت کے حوالےسے سب سے بڑی خبرآگئی ۔
لاہور میں بسنت پر ائیر پورٹ سے ملحقہ علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کر دی گئی۔انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ائیر پورٹ کے اطراف طیاروں کے ٹیک آف اور لینڈنگ والے علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نادرا آباد، گلشن علی کالونی، نشاط کالونی اور بھٹہ چوک کے علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایچ اے کے بلاکس آر، ایس، پی اینڈ کیو میں بھی پتنگ بازی پر پابندی ہوگی۔الفیصل ٹاؤن، جوڑے پُل، تاجپورہ اور تاجپورہ سے ملحقہ کینال روڈ پر بھی پتنگ بازی کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
یاد رہےکہ پنجاب حکومت نے لاہور میں 6 سے 8 فروری تک بسنت منانے کا اعلان کیا ہے۔ شہریوں کی جانب سے پتنگوں کی خریداری زور و شور سے جاری ہے۔

Leave a reply