بسنت کی تیاریاں جاری،ملک بھرسےپتنگ باز لاہورپہنچناشروع

0
7

اب ہرطرف گونجیں گی بوکاٹاکی صدائیں۔آگئی بسنت چلوچلو لاہور چلو!!ملک بھرسےپتنگ باز لاہورپہنچنا شروع ہو گئے۔فضائی ٹکٹ نایاب،ٹرینیں بھی کھچاکھچ بھر گئیں۔
کراچی سے لاہور فضائی ٹکٹ ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا۔پی آئی اے سمیت دیگر نجی ایئرلائنز نے لاہور جانے والی فلائٹس کے کرایوں میں من مانا اضافہ کر دیا ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ کراچی سے لاہور کے لیے یکطرفہ ٹکٹ کی قیمت 68 ہزار روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔ 5فروری کی سرکاری چھٹی کے باعث جلد لاہور جانے والے مسافروں کو بھی مہنگے ٹکٹ خریدنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ محدود نشستوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ائیرلائنز نے کرایوں میں بے تحاشا اضافہ کر دیا ہے۔فضائی سفر کے ساتھ ساتھ ریلوے میں بھی صورتحال مختلف نہیں۔ کراچی سے لاہور جانے والی ٹرینوں میں رش بڑھنے کے باعث ٹکٹیں نایاب ہو گئی ہیں اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹرینوں میں جگہ نہ ملنے پر کئی شہری مہنگا فضائی سفر اختیار کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

Leave a reply