ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:اسکاٹ لینڈنے اٹلی کو 73 رنزسےمات دیکرپہلی فتح حاصل کرلی

0
11

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےساتویں میچ میں اسکاٹ لینڈنےاٹلی کو 73 رنز سےمات دےکرایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی۔
بھارت کےشہرکلکتہ کےایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں کھیلےگئےمیچ میں گروپ سی کی ٹیمیں اٹلی اوراسکاٹ لینڈمدمقابل تھیں،اٹلی نےٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کافیصلہ کیا۔
اسکاٹ لینڈ نےپہلےبیٹنگ کرتےہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے ،208رنزکےہدف کےتعاقب میں اٹلی کی پوری ٹیم 16.4اوورزمیں 134رنزپرڈھیرہوگئی۔
اسکاٹ لینڈکی جانب سے جارج منسی نے84رنزکی شانداراننگزکھیلی جبکہ مائیکل جونز37رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔یہ اسکاٹ لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کسی بھی وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت ہے۔پھربرینڈن مکمولن 41 رنز بنائے۔مائیکل لیسک 22 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے تھے۔
اٹلی کی جانب سے علی حسن، گرانٹ اسٹیورٹ، ٹھومس ڈراکا اور جے جے اسمٹس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
اٹلی کی ٹیم آغازہی سےمشکلات کاشکاررہی،40رنزپرتین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔پانچویں اوور میں 40 رنز پر تیسری وکٹ گرنے کے بعد آسٹریلوی نژاد مانینتی برادرز نے 73 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو سنبھالا تاہم ہیری مانینتی 37 اور بین مانینتی 52 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
بین مانینتی اٹلی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نصف سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بھی بن گئے۔

Leave a reply