عدالت نےپی ٹی آئی وکلاکی عمران خان سےملاقات کی استدعامستردکردی

0
7

سپریم کورٹ نےعمران خان کےساتھ پی ٹی آئی کے وکلاکی فوری ملاقات کی استدعامستردکردی۔
پی ٹی آئی کےوکیل لطیف کھوسہ نےسپریم کورٹ میں عمران خان کےساتھ ملاقات کی استدعاکی جس کو مستردکرتےہوئےچیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ہم بغیر نوٹس ایسا کوئی حکم نہیں دے سکتے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نےریمارکس دیتےہوئےکہاکہ ابھی درخواست کےقابل سماعت ہونےکے اعتراض کی رکاؤٹ کو عبور کرنا ہوگا، ذہن میں رکھیں آپ کے مقدمات دوسری عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ بغیر نوٹس جاری کیے ملاقات سے متعلق کوئی آرڈر نہیں دے سکتے۔
اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے القادر ٹرسٹ میں عمران خان کی درخواست ضمانت غیر موثر ہونے پر خارج کردی۔

Leave a reply