عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

0
9

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، عالمی مارکیٹ میں سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
مقامی ا ور بین الاقوامی بلین مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیا ۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 53 ڈالر مہنگا ہو کر 5 ہزار 20 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 5 ہزار 300 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 24 ہزار 762 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 544 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 49 ہزار 898 روپے ہو گئی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 346 روپے اضافے سے 8 ہزار 615 روپے ہو گئی۔

Leave a reply