ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:پاکستان نےامریکاکو32رنزسےشکست دیکردوسری فتح حاصل کرلی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےبارہویں میچ میں پاکستان نےامریکاکو 32رنز سےشکست دےکرایونٹ میں دوسری فتح حاصل کرلی۔
کولمبو میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں امریکا نے ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کافیصلہ کیا۔پاکستان نے پہلےبیٹنگ کرتےہوئے مقررہ 20 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔ہدف کےتعاقب میں امریکاکی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 158 رنز بناسکی۔یوں پاکستان نے 32 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے امریکا سے2024 میں شکست کا بدلہ لے لیا۔
پاکستان کی اننگز:
پاکستان کی جانب سےصاحبزادہ فرحان اورصائم ایوب نےاننگزکاآغازکیادونوں نے54رنزکی شراکت قائم کی،پھرصائم ایوب 19رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد کپتان سلمان علی آغا بھی ایک رن کےمہمان ثابت ہوئے۔
صاحبزادہ فرحان اور مایانازبلےبازبابر اعظم ٹیم کاسہارابنیں،پھر بابراعظم 46 رنز بناکروکٹ گنوابیٹھے۔صاحبزادہ فرحان بھی 73 رنز پر آؤٹ ہوئے۔پھرشاداب خان نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 190 رنز اسکور کیے۔ امریکا کی جانب سے شیڈلے وین شاک وک نے4 وکٹیں حاصل کیں۔
امریکا کی اننگز:
امریکاکی جانب سےاوپنرز کے درمیان 42 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر اندریس گوس 13 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے۔موناک پٹیل بھی صرف 3سکورکےمہمان ثابت ہوئے۔اس کےعلاوہ شیان جہانگیر 49 اور شبھم رانجانے 51رنز بناکر نمایاں بیٹررہے۔ملند کمار نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔
امریکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 158 رنز بناسکی۔پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے 3، شاداب خان نے 2، محمد نواز ، ابرار احمد اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔
یوں پاکستان نے امریکا کے خلاف 32 رنز سےکامیابی حاصل کرکے ایونٹ میں مسلسل دوسری جیت حاصل کی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
شاہین آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپناتیسرااوراہم میچ 15فروری کوبھارت کےخلاف کھیلیں گے۔















