پشاور اور ملتان کے المناک حادثات پر دل شدید رنجیدہ ہے، اللہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے،شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نےکہاہےکہ پشاور اور ملتان کے المناک حادثات پر دل شدید رنجیدہ ہے، اللہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پشاور میں سکول کی چھت گرنے کے المناک حادثے اور ملتان کے قریب رحمان بابا ایکسپریس کو پیش آنے والے دردناک ٹرین واقعے پر شدید دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے گہرے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں اور بے گناہ انسانوں کا یوں چلے جانا پوری قوم کے لیے ایک بہت بڑا سانحہ اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
شاہد آفریدی نے اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی خصوصی دعا کی ہے۔















