مسافروں کیلئے خوشخبری: دو نئی ایئر لائنز کا فضائی آپریشن جلد شروع ہوگا

0
6

پاکستانی فضائی مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری، دو نئی ایئر لائنز کا فضائی آپریشن جلد شروع ہو جائےگا۔
پاکستان سے کارگو اور مسافر بردار دو نئی ایئر لائنز عنقریب اپنے فضائی آپریشن کا آغاز کرنے جا رہی ہیں، جس سے مسافروں اور صنعتکاروں دونوں کو سہولت میسر آئے گی۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی اور متعلقہ ایئر لائنز نے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ’’ایئر کراچی‘‘ کے نام سے نئی آنیوالی ایئر لائن نے طیارہ لیز پر حاصل کرنے کے معاملات کو حتمی شکل دے دی ہے اور امکان ہے کہ ایئر کراچی رواں سال مئی یا جون میں باقاعدہ آپریشن شروع کر دے گی۔ابتدائی طور پر ایئر کراچی لاہور، اسلام آباد، کراچی، سکھر، ملتان، کوئٹہ اور پشاور کیلئے ڈومیسٹک پروازیں چلائے گی، جبکہ ایک سال بعد بین الاقوامی روٹس پر بھی پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔دوسری جانب کارگو سیکٹر میں بھی اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ٹی سی ایس ایک بوئنگ 747-400 سیریز کا طیارہ حاصل کر رہی ہے، جو ابتدائی طور پر صرف کارگو آپریشن کیلئے استعمال ہوگا۔

Leave a reply