
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 68 لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقےکے علاوہ 45 لاکھ سے زائد افرادنے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے جب کہ 22 لاکھ سے زائد تنخواہ دار افراد نے ٹیکس ریٹرن فائل کیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس اس مدت میں انکم ٹیکس گوشوارےجمع کرانے والوں کی تعداد 52 لاکھ سے زائد تھی۔















