پی ایس ایکس میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 2,537 پوائنٹس گر گیا

0
6

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 2,537 پوائنٹس گر گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مندی پر ہوا۔
ہنڈرڈ انڈیکس 2,537 پوائنٹس کی کمی کے بعد تین حدیں نیچے آ گیا۔مارکیٹ 1 لاکھ 80 ہزار 512 پوائنٹس پر بند ہوئی، جبکہ گزشتہ روز مارکیٹ 183,049 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
مجموعی طور پر 565 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، جن میں سے 342 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی جبکہ 93 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مندی کے باعث آج مارکیٹ میں 1 اعشاریہ 39 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

Leave a reply