ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت نے نمیبیا کو 93 رنزکےبڑےمارجن سےمات دیدی

0
7

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت نے نمیبیا کو 93 رنزکےبڑےمارجن سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں دوسری فتح اپنےنام کرلی۔
بھارت کےشہردہلی میں کھیلےگئےگروپ میچ میں نمیبیا نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیابھارت نےپہلےکھیلتےہوئےمقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کےنقصان پر 209 رنز بنائے۔ہدف کےجواب میں نمیبیا کی ٹیم 19 ویں اوور میں 116 رنز بناکر آوٹ ہوگئی ۔
نمیبیا کی جانب سے کپتان اراسمس نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جبکہ بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی نے 3 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی اور ہاردک پانڈیا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
یوں بھارت نے نمیبیا کےخلاف 93 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایونٹ میں مسلسل دوسری جیت اپنے نام کی۔
بھارت کا ایونٹ میں اگلا میچ 15 فروری کو پاکستان کے خلاف کولمبو میں ہوگا۔

Leave a reply